بابر اعظم نے مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا
ویب ڈیسک
|
10 Nov 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز نصف سنچری بنا کر ایک اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بطور پاکستانی کپتان 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں مصباح الحق کے برابر آگئے ہیں۔
بابراعظم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے افتتاحی دن 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے۔ ان کی اس نصف سنچری کے ساتھ بطور کپتان 50 پلس اسکورز کی تعداد 70 ہوگئی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا، جنہوں نے بھی بطور پاکستانی کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں 70 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنائے تھے۔
یوں بابراعظم اور مصباح الحق اس اعزاز میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
Comments
0 comment