اسلام آباد ہائی کورٹ کی بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سن لیا ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ کی بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

Webdesk

|

18 Nov 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی صحت اور علاج معالجے سے متعلق دائر متفرق درخواست پر جیل حکام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو عدالتی ہدایات سے آگاہ کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر بشریٰ بی بی کا کسی ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بشریٰ بی بی کے سیل کی صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے اسپتال سے ماہر ڈاکٹر کی سہولت فراہم کی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے جن خدشات اور مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے، انہیں مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ بشریٰ بی بی کو درخواست میں بیان کردہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سن لیا ہے اور متفرق درخواست پر حکم نامہ تحریر کرایا جا رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!