54 mins ago
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 1 سال بعد قیمت چار لاکھ سے کم سطح پر آگئی
ویب ڈیسک
|
18 Nov 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ایک سال بعد چار لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو روز کے وقفے کے بعد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی کے بعد یہ ایک سال بعد دوبارہ چار لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 764 ڈالر پر آگیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 8 ہزار 573 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 180 روپے کی کمی سے 5 ہزار 48 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 155 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 327 روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments
0 comment