لندن کا ایسا اسٹیشن جہاں پٹریوں کے اوپر پانی اور نیچے مسافر، حیران کن مناظر!

لندن کا ایسا اسٹیشن جہاں پٹریوں کے اوپر پانی اور نیچے مسافر، حیران کن مناظر!

دریائے ویسٹبورن، ہیمپسٹیڈ ہیتھ سے نکل کر ہائیڈ پارک میں سرپینٹائن جھیل بناتا ہے،
لندن کا ایسا اسٹیشن جہاں پٹریوں کے اوپر پانی اور نیچے مسافر، حیران کن مناظر!

Webdesk

|

17 Nov 2026

مغربی لندن کے پوش علاقے چیلسی میں واقع سلون اسکوائر اسٹیشن ایک بہت ہی مشہور اور انوکھا ریلوے اسٹیشن ہے اور اپنے اندر ایک عجوبہ سموئے ہوئے ہے۔ یہاں پلیٹ فارم پر ٹرین کا انتظار کرتے مسافروں کے عین سروں کے اوپر ایک پورا دریا رواں دواں ہے اور دریائے ویسٹبورن کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ دریائے ویسٹبورن، ہیمپسٹیڈ ہیتھ سے نکل کر ہائیڈ پارک میں سرپینٹائن جھیل بناتا ہے، اس اسٹیشن کے پلیٹ فارم کے بالکل اوپر ایک بڑے لوہے کے پائپ اور پل کے ذریعے گزرتا ہے۔

جب ٹرین پلیٹ فارم پر آتی ہے تو مسافر اپنے سر کے اوپر اس بڑے پائپ کو دیکھ سکتے ہیں جس کے اندریہ دریا بہہ رہا ہوتا ہے، اور یہی منظر اس اسٹیشن کو لندن کے باقی تمام اسٹیشنوں سے مختلف اور دیکھنے کے لائق بناتا ہے۔

انیسویں صدی میں لندن کی معروف ڈسٹرکٹ اور سرکل لائن بچھائی جا رہی تھی، اس وقت انجینئرز کو ایک غیر معمولی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اسٹیشن کے عین راستے میں دریائے ویسٹبورن حائل تھا۔

 اس زمانے کے وکٹورین انجینئروں نے دریا کا راستہ روکنے یا اسے موڑنے کے بجائے ایک حیرت انگیز حل نکالا۔ انہوں نے اسٹیشن کے پلیٹ فارم اور ریلوے پٹریوں کے بالکل اوپر مضبوط اور دیوہیکل لوہے کا پائپ نصب کیا تاکہ ٹرینیں نیچے سے گزر سکیں اور دریا بھی اوپر اپنا سفر جاری رکھے۔

دریائے ویسٹبورن کا شمار لندن کے ان قدیم دریاں میں ہوتا ہے جنہیں شہر کی توسیع کے دوران زمین دوز کر دیا گیا تھا اور اب انہیں لندن کے گمشدہ دریا کہا جاتا ہے۔

 یہ دریا شمالی لندن کے سرسبز علاقے ہیمپسٹیڈ ہیتھ سے نکلتا ہے اور مشہورِ زمانہ ہائیڈ پارک سے گزرتا ہے. جہاں سنہ 1730 میں اس پر بند باندھ کر خوبصورت سرپینٹائن جھیل بنائی گئی تھی۔ وہاں سے آگے بڑھتے ہوئے یہ دریا چیلسی کے راستے دریائے ٹیمز میں جا گرتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!