پیٹرول 3 روپے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
ڈیزل بدستور 358 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
Webdesk
|
17 Nov 2026
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل بدستور 358 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر 2026 سے ہوگا۔ قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment