46 mins ago
ہراچی، واٹر پمپ سے اغوا ہونے والا نوجوان چند گھنٹوں میں ملیر کینٹ کے قریب سے بازیاب
ویب ڈیسک
|
17 Nov 2026
کراچی کے علاقے واٹر پمپ چورنگی سے اغوا کیے گئے 24 سالہ نوجوان عبید کو پولیس نے ملیر کینٹ سے بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق واقعہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، جب سفید رنگ کی گاڑی میں سوار ملزمان نے واٹر پمپ چورنگی کے قریب نوجوان کو روک کر اغوا کیا۔ مغوی کے والد کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور تلاش کا عمل شروع کیا۔
پولیس نے رات گئے ملیر کینٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے عبید کو بازیاب کرایا اور دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق واردات میں ملوث دیگر ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment