رونالڈو کے بیٹے کا ڈیبیو، پرتگال کی انڈر 17 ٹیم میں شامل

رونالڈو کے بیٹے کا ڈیبیو، پرتگال کی انڈر 17 ٹیم میں شامل

کرسٹیانو جونیئر اس سے پہلے پرتگال کی انڈر 15 اور انڈر 16 ٹیموں کی نمائندگی کرچکے ہیں
رونالڈو کے بیٹے کا ڈیبیو، پرتگال کی انڈر 17 ٹیم میں شامل

Webdesk

|

17 Nov 2026

16 سالہ کرسٹیانو جونیئر نے اینڈورا کے خلاف 2027 انڈر 17 یورپی چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ مقابلے میں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں قدم رکھا۔ پرتگال نے یہ میچ 4-0 سے جیتا۔

کرسٹیانو جونیئر کھیل کے 73ویں منٹ میں میدان میں آئے اور میچ کے آخری تقریبا 20 منٹ کھیلے۔ وہ 88ویں منٹ میں گول کرنے کے قریب بھی پہنچے، تاہم ان کا ہیڈر گول پوسٹ کے قریب سے گزر گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پرتگال کی سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں وٹینہ، روبن نیوس، گونچالو راموس اور ژا فیلکس سمیت دیگر فٹ بالر بھی اس موقع پر موجود تھے، جو اپنی تربیت سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کا میچ دیکھنے پہنچے تھے۔

کرسٹیانو جونیئر اس سے پہلے پرتگال کی انڈر 15 اور انڈر 16 ٹیموں کی نمائندگی کرچکے ہیں اور دونوں عمر کے گروپس میں مجموعی طور پر 13 میچ کھیل چکے ہیں۔

اب ان کی شمولیت پرتگال کی انڈر 17 ٹیم میں ہوئی ہے، جو 2027 یورپی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کرسٹیانو جونیئر اس سے قل پرتگال کی انڈر 15 اور انڈر 16 ٹیموں کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور ان دونوں گروپس میں مجموعی طور پر 13 میچز کھیل چکے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے اپنے فٹ بال کیریئر کا آغاز سعودی کلب النصر کی یوتھ ٹیم سے کیا تھا۔ اس سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کی یوتھ ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہے. جہاں ان کے والد نے اپنے کیریئر کے مختلف ادوار گزارے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!