سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنیوالی 13 سالہ فاطمہ کی موت، پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنیوالی 13 سالہ فاطمہ کی موت، پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

اسلام آباد میں 13 سال کی گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے
سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنیوالی 13 سالہ فاطمہ کی موت، پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

Webdesk

|

17 Nov 2026

اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ اصغرکی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

اسلام آباد میں 13 سال کی گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے  جس میں بچی کی موت کی وجہ تشدد کو قرار دیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق جسمانی تشدد کے باعث بچی کے جسم میں شدید سوزش پیدا ہوئی، شدید چوٹوں اور سوزش سے بچی کے جسم میں خون کے لوتھڑے بن گئے،  خون کے لوتھڑے بننے کے بعد بچی کو تھرومبو ایمبولزم کی کیفیت لاحق ہوئی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھرومبو ایمبولزم کے نتیجے میں بلآخر کارڈیو پلمونری اریسٹ ہوا جس سے بچی کا دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کردیا۔

دوسری جانب کیس کے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی پرتشدد میں استعمال ہونے والی استری اور ڈنڈے برآمد کرلیے ہیں جب کہ گرفتار ملزم نے ملزمہ کے بچی پرتشدد سیمتعلق بھی بتادیا ہے۔

ملزم علی رضا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمہ اکثربچی کوڈنڈے مارتی تھی، بچی کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو پہلے پولیس لائن کے ڈسپینسر سے چک اپ کرایا گیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!