ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پولیس نے سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد کر دیے

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پولیس نے سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد کر دیے

وزیر اعلی اور ان کی کابینہ کے کچھ افراد کو حراست (پری ونٹیو کسٹڈی) میں لیا گیا ہے۔
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پولیس نے سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد کر دیے

Webdesk

|

14 Oct 2026

پشاور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں پولیس نے ضمنی چالان جمع کرا دیا. جس میں معزول وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت 5 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مقدمے کی سماعت جج ولی محمد خان کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی ہو گئی تھی جو اب 28 اکتوبر کو ہو گی۔مقدمے کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی خوشحال خان نے ضمنی چالان ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرایا جنہوں نے اسے عدالت کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

ضمنی چالان میں سہیل آفریدی کے علاوہ سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش، پاکستان تحریک انصاف کے پشاور کے ضلعی صدر عرفان سلیم اور پارٹی کارکن عامر خان چمکنی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماں کو صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد حراست میں لیا گیا تھا جس کی تصدیق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کے دوران بھی کی۔

انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ ہاں میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ وزیر اعلی اور ان کی کابینہ کے کچھ افراد کو حراست (پری ونٹیو کسٹڈی) میں لیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!