ملزمان کی گرفتاری کیلیے کراچی پولیس میں جھگڑا، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی زخمی

ملزمان کی گرفتاری کیلیے کراچی پولیس میں جھگڑا، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی زخمی

کراچی پولیس چیف کا واقعے کا نوٹس، ڈی آئی جی ویسٹ کو انکوائری کا حکم
ملزمان کی گرفتاری کیلیے کراچی پولیس میں جھگڑا، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی زخمی

ویب ڈیسک

|

14 Oct 2026

کراچی کے علاقے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کہ قریب پولیس اہلکاروں کے درمیان ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی کے معاملے پر شدید تصادم اور کشیدگی ہوئی۔

اطلاعت کے مطابق تیموریہ تھانے کی پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تو سندھ انویسٹیگیشن یونٹ ملزمان کی حوالگی کے لیے موقع پر پہنچ گیا جس کے بعد مقام پولیس اور ایس آئی یو اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا۔

جھگڑے کے دوران ایس آئی یو اور مقامی پولیس کے اہلکار ایک دوسرے کے نہ صرف سامنے ائے بلکہ ڈی ایس پی اور اے ایس ائی کا سر پھٹنے کی اطلاعات بھی سامنے ائی جنہیں امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی اور اے ایس آئی کو ایس آئی یو پولیس کے اہلکاروں نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد دونوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس افسران نے واقعے کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ائی جی ویسٹ کو تحقیقات کا حکم دیا اور رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ڈی ایس پی اور اے ایس آئی تشدد کرنے والے اہلکار اور افسران کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!