3 hours ago
آمنہ ملک کی گھر میں جِن کی موجودگی سے متعلق بیان پر وضاحت
Webdesk
|
13 Oct 2026
کراچی: اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے گھر میں جِن کی موجودگی سے متعلق بیان پر وضاحت کردی ہے۔ حال ہی میں آمنہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے گھر میں جن قابو میں کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک بار میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے میرے پیسے اور چیزیں غائب ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ میں نے سنا تھا کہ اگر آپ کے گھر میں چھوٹے جن بچے ہوتے ہیں تو وہ ایسی شرارتیں کرتے ہیں اور آپ ان سے بولو تو وہ چیزیں واپس بھی کردیتے ہیں۔
آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ ایک پروگرام میں میری کہی یہ بات بہت زیادہ وائرل ہوئی، میں اس وقت بھی اس حوالے سے لکھتی اور بولتی رہی کہ میرے پاس کوئی جن نہیں ہے۔
ایک ویب سائٹ ہے جسے میں نے ذاتی طور پر رابطہ کرکے بولا ہے کہ اس پوسٹ کو ہٹادیں، میرے گھر میں کوئی جن نہیں ہے، اگر جن ہوتے تو میں آج کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھے سوشل میڈیا پر لکھ رہے ہیں کہ آپ کے پاس جن ہیں ہمارے رشتے کروادیں، ہماری چیزیں واپس لا دیں اور لوگ مجھے بول رہے ہیں میں شرک کرتی ہوں، میرے پاس جن ہیں اور میں جادو گرنی ہوں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کوئی جن نہیں ہے برائے مہربانی اتنی جلدی تنقید نہیں کیا کریں۔
Comments
0 comment