21 سال کے دولہے نے 80 سالہ خاتون سے شادی کرلی

21 سال کے دولہے نے 80 سالہ خاتون سے شادی کرلی

کئی افراد نے اس کے پیچھے کسی اور مقصد کا شبہ ظاہر کیا ہے
21 سال کے دولہے نے 80  سالہ خاتون سے شادی کرلی

Webdesk

|

14 Oct 2026

انقرہ: کہتے ہیں محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی .لیکن جب یہ دعوی 21 سالہ نوجوان اور 80 سالہ معمر خاتون کے درمیان ہو تو دنیا کا چونک جانا لازمی ہے۔

 ترکی کے تاریخی شہر ماردین سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ مہمت کی کہانی ان دنوں سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے. جس نے محبت اور مفاد کی بحث کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔

 جہاں کچھ لوگ اس رشتے کو محبت قرار دے رہے ہیں، وہیں کئی افراد نے اس کے پیچھے کسی اور مقصد کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ مہمت کی ملاقات ایک 80 سالہ اطالوی خاتون سے ہوئی، جسے وہ پہلی ہی نظر میں اپنا دل دے بیٹھا۔

عمر کے اس بڑے فرق کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے مہمت نے اپنی محبوبہ کو سفید عروسی لباس پہنایا اور سب کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انتہائی رومانوی انداز میں شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

اس انوکھے جوڑے کی ویڈیو جب ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے گئے اور صارفین نے اس رشتے کے بارے میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

دوسری جانب مہمت کا اصرار ہے کہ ان کا یہ رشتہ کسی بھی مالی لالچ یا مفاد سے پاک ہے اور دونوں کے درمیان سچی اور بے غرض محبت کا رشتہ قائم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی غیر ملکی دلہن کو اپنے آبائی شہر ماردین لے جا رہے ہیں، جہاں ترکی کی قدیم روایات کے مطابق دھوم دھام سے شادی کی رسومات ادا کی جائیں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!