9 hours ago
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کمی کا اعلان
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
13 Oct 2026
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 14 اکتوبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 395 روپے 37 پیسے تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 85 پیسے سے کم ہوکر 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اکتوبر کے لیے ہوگا۔
Comments
0 comment