پاکستان کا فتح 3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
Webdesk
|
18 Nov 2026
پاکستان نے پروپلشن سسٹم سے لیس فتح 3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 3 میزائل کا کامیاب تجربہ قومی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اوراہم سنگ میل ہے، فتح 3 جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹم سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 سپرسانک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے، فتح 3 کی شمولیت سے پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح 3 کروز میزائل پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنائے گا۔
میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک افواج کے اعلیٰ افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔
Comments
0 comment