نئے صوبوں کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گا، مصطفی کمال
کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے حق بات کہنے سے روک لے گا تو ایسا ممکن نہیں
Webdesk
|
10 Nov 2026
اسلام آباد: رہنما ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے حق بات کہنے سے روک لے گا تو ایسا ممکن نہیں۔ نئے صوبوں کا قیام لازم و ملزوم ہے، ہمیں ملک بچانا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وہ پارٹی کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ انہیں پارٹی کو مضبوط کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ مجھ پر10الزام لگاتے جاسکتے ہیں کرپشن اوربیایمانی کا الزام نہیں لگایاجاسکتا، میں ایسی جگہ رہا جہاں چوری نہیں بلکہ ڈکیتی کرسکتا تھا، کون سا شعبہ ہے جوکرپشن سے پاک ہے۔
Comments
0 comment