میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر کے باعث چل بسیں

میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر کے باعث چل بسیں

مرحومہ گزشتہ تقریبا 3 سال سے کینسر کی آخری اسٹیج میں مبتلا تھیں
میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر کے باعث چل بسیں

Webdesk

|

9 Nov 2026

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس برطانیہ میں کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ شائستہ عباس کے انتقال کی خبر میاں شہباز احمد نے شیئر کی۔

 مرحومہ گزشتہ تقریبا 3 سال سے کینسر کی آخری اسٹیج میں مبتلا تھیں اور برطانیہ میں زیرِ علاج تھیں۔ وہ 4 سالہ بچے کی والدہ بھی تھیں۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھیں جبکہ وہ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی تھیں۔

انہوں نے ٹی وی ون کے ڈرامے سیپ میں اداکاری کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق شائستہ کی والدہ شفقت بیگم آخری ایام میں ان کے ساتھ موجود تھیں، تاہم اداکارہ میرا ویزا نہ ملنے کے باعث برطانیہ نہیں جا سکیں۔

 شائستہ عباس کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!