1 hour ago
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی
قیمتوں کا اطلاق 10 نومبر تک کیلیے ہوگا
ویب ڈیسک
|
7 Nov 2026
حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی مزید کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کی ہیر پھیر کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 3 دن تک برقرار رہیں گی۔
Comments
0 comment