ایران نے ہمارے سارے فریج اور ریفریجریٹر ہیک کیے، فرانس کا انوکھا الزام

ایران نے ہمارے سارے فریج اور ریفریجریٹر ہیک کیے، فرانس کا انوکھا الزام

ایران کو اسکی بھاری قیمت چکانا پڑے گی
ایران نے ہمارے سارے فریج اور ریفریجریٹر ہیک کیے، فرانس کا انوکھا الزام

ویب ڈیسک

|

10 Nov 2026

فرانس نے اپنے ملک کی مارکیٹوں میں رکھے فریج اور ریفریجریٹر کی ہیکنگ کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

فرانسیسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اکتوبر میں سائبر حملوں کے ذریعے فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹوں کے فریج اور فریزرز کے نظام کو متاثر کیا۔ پیرس نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ اس مبینہ کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے مطابق ایران کے سفیر کو طلب کرکے معاملے پر احتجاج کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس حملوں میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف یورپی یونین کی مزید پابندیوں کے لیے بھی کوشش کرسکتا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق 11 اکتوبر کو ہونے والے سائبر حملے کے نتیجے میں کئی سپر مارکیٹوں کے کولڈ نظام متاثر ہوئے، جس کے باعث گوشت، آئس کریم اور دیگر غذائی اشیا خراب ہوگئیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق مالی نقصان کئی کروڑ یورو تک پہنچ سکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ رواں ماہ سائبر حملوں کی ایک اور لہر میں یورپ کے 100 سے زائد مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں فرانس کے بلڈ بینکوں کے فریج بھی شامل تھے، جس کے بعد خون کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کے لیے متبادل مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔

ایران ماضی میں نقصان دہ سائبر سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی جانب سے اس تازہ معاملے پر تبصرے کی درخواست کا جواب سامنے نہیں آیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!