سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں چاندی 55 سینٹ اضافے سے 52 ڈالر 45 سینٹ فی اونس ہوگئی۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

Webdesk

|

9 Nov 2026

کراچی:  ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

 دوسری جانب، فی تولہ چاندی 55 روپے اضافے سے 5 ہزار 723 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے اضافے سے 4 ہزار 906 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 55 سینٹ اضافے سے 52 ڈالر 45 سینٹ فی اونس ہوگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!