17 mins ago
واٹس ایپ کا میسج شیڈول فیچر متعارف
ویب ڈیسک
|
10 Nov 2026
واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کی مدد سے پیغامات پہلے سے لکھ کر انہیں بھیجنے کے لیے مخصوص تاریخ اور وقت کا انتخاب اپنی مرضی سے کیا جاسکے گا۔
اس سہولت کے ذریعے صارفین سالگرہ کی مبارک باد، یاد دہانی یا اہم پیغام وقت سے پہلے تیار کرسکیں گے، جو طے شدہ وقت پر خودکار طور پر متعلقہ فرد یا گروپ کو بھیج دیا جائے گا۔ اس کے لیے صارف کا اس وقت آن لائن ہونا بھی ضروری نہیں ہوگا۔
نئے فیچر میں مقررہ پیغامات کو بھیجنے سے پہلے دیکھنے، ان میں ترمیم کرنے یا انہیں حذف کرنے کی سہولت بھی شامل ہوگی، جس سے صارفین اپنے پیغامات پر زیادہ بہتر انداز میں کنٹرول رکھ سکیں گے۔
یہ سہولت انفرادی اور گروپ چیٹس دونوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ فیچر کی مدد سے صارفین اہم پیغامات بروقت بھیجنے کی منصوبہ بندی کرسکیں گے اور انہیں مقررہ وقت پر پیغام بھیجنے کے لیے واٹس ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
Comments
0 comment