ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ فی تولہ چاندی 5 ہزار 723 روپے پر برقرار رہی۔
Webdesk
|
10 Nov 2026
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار 500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 1 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 286 روپے کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کمی سے 4 ہزار 83 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
دوسری جانب، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ فی تولہ چاندی 5 ہزار 723 روپے پر برقرار رہی۔
10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 906 روپے پر مستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی 52 ڈالر 45 سینٹ فی اونس پر برقرار رہی۔
Comments
0 comment