الیکشن میں مبینہ دھاندلی، عمران خان کا امریکا سے مداخلت کا مطالبہ

الیکشن میں مبینہ دھاندلی، عمران خان کا امریکا سے مداخلت کا مطالبہ

پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کیا گیا امریکا کو اس پر سخت آواز اٹھانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی
الیکشن میں مبینہ دھاندلی، عمران خان کا امریکا سے مداخلت کا مطالبہ

ویب ڈٰیسک

|

15 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے پر امریکا سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

اڈیالہ جیل میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینئر وکیل و پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف سے ملاقات میں عمران خان نے ملک کی موجودہ اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی جبکہ انہوں نے عمر ایوب کو بھی وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا۔

ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی پر امریکا مزید سخت مؤقف اپنائے، جس طرح سے پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کیا گیا اس پر امریکا کو سخت آواز اٹھانی چاہیے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو امریکا خود کو چیمپیئن سمجھتا ہے اس پر خاموش کیوں ہے، امریکا کا کاسمیٹکس قسم کا بیان قبول نہیں، جنہوں نے دھاندلی کی ہے ان کے خلاف امریکا مزید سخت مؤقف اختیار کرے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے اور اسمبلی میں بیٹھیں گے، ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ہم احتجاج بھی کریں گے اور اسمبلیوں میں بھی بیٹھیں گے۔

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ امریکا نے ڈیکٹیٹرز اور کرپٹ لوگوں کی حکومتوں کو سپورٹ کیا، اب امریکا کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کے انتخابی دھاندلی پر آواز اٹھائے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!