حکومت نے کونسے صارفین کے لئے بجلی سستی کردی؟ اہم خبر
حکومت نے نیپرا کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Webdesk
|
17 Feb 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے کم نرخوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، صنعتوں پر 101 ارب روپے کراس سبسڈی کا بوجھ ختم کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صنعتوں کے لیے بنیادی ٹیرف 33.58 روپے سے کم ہوکر 29.54 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
صنعتی بجلی ٹیرف تقریبا 11.5 سینٹ فی یونٹ ہوگیا۔
واضح رہے کہ صنعتکاروں کے تحفظات پر پاور ڈویژن نے نیپرا سے رجوع کیا تھا، 11 فروری کی سماعت کے بعد نیپرا نے فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ حکومت نے نیپرا کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Comments
0 comment