2 hours ago
ٹائیگر شروف پر فائرنگ، سنیل شیٹی کا بیان سامنے آگیا
Webdesk
|
20 Oct 2026
ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں سنیل شیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا ٹائیگر اور جیکی دادا سے محبت کرتی ہے اور اگر ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوسکتا ہے تو یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر کھیلوں اور ورزش پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ہوا لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے محفوظ رہنا انتہائی اہم ہے، میرے لیے جیکی دادا بچپن کے دوست ہیں اور میں بس یہی امید کرتا ہوں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے، مجھے اس بات کا بھی اطمینان ہے کہ ٹائیگر خود خیریت سے ہیں، ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے تھے جو اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔
Comments
0 comment