1 hour ago
ایپل کے نئے آئی فون کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی
Webdesk
|
19 Oct 2026
دبئی: آئی فون 18 کو 2027 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اب اس نئے آئی فون کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 کے ڈمی یونٹ سے فون کے ڈیزائن کی جھلک ملتی ہے۔
اس ڈمی یونٹ کو دیکھا جائے تو بظاہر احساس ہوتا ہے کہ آئی فون 18، ڈیزائن کے لحاظ سے آئی فون 17 سے مختلف ہے۔ مثال کے طور پر فون کا کیمرا موڈیول ہی آئی فون 17 جیسا نہیں۔
ویسے تو اس میں دونوں کیمرے اوپر نیچے آئی فون 17 کی طرح ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کیمرا موڈیول ایک دائرے میں پھیلا ہوا ہے جس کے باعث وہ بالکل مختلف نظر آتا ہے۔
اسی طرح آئی فون 18 میں میگ سیف میگنٹ بھی نظر آرہا ہے جو کہ آئی فون 17 میں نظر نہیں آتا۔ واضح رہے کہ 2026 میں ایپل کی جانب سے آئی فونز متعارف کرانے کے طریقہ کار کو بدلا گیا۔
ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو، 18 پرو میکس اور پہلے فولڈ ایبل آئی فون ڈو کو پیش کیا گیا۔
آئی فون 18 کے لیے صارفین کو کچھ عرصے تک انتظار کرنا ہوگا۔
Comments
0 comment