عرفات منہاس نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
Webdesk
|
21 Oct 2026
راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس سے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے عرفات منہاس نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 302 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 39ویں اوور میں 215رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مشکل وقت میں 59 رنز کی اننگ کھیلی اور پھر 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کارکردگی کے ساتھ ہی عرفات منہاس ون ڈے انٹرنیشنل میں نصف سنچری بنانے اور اس ہی میچ میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل شاہد آفریدی 3 بار اور عبدالرزاق ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
Comments
0 comment