2 hours ago
چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران بھاری صلیب گرنے سے پادری جان سے گیا
Webdesk
|
20 Oct 2026
ایکواڈور کے چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران بھاری صلیب گرنے سے پادری کی جان چلی گئی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز مطابق پادری سانچیز مولیناری چرچ میں ایک بڑی پینٹنگ کے سامنے کھڑے تھے جس پر لکڑی کی ایک بڑی صلیب نصب تھی جو دیوار سے الگ ہو کر ان کے اوپر آ گری۔
اخبار کے مطابق اس ناگہانی حادثے سے چند منٹ قبل اپنے وعظ میں انہوں نے انسان کی فانی زندگی اور موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ اپنا قیمتی وقت فون اسکرول کرنے یا ٹیلی ویژن دیکھنے میں ضائع کر دیتے ہیں لیکن خدا اور اپنے انتہائی قریبی لوگوں کے لیے بہت کم وقت نکالتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک دن مرنا ہے۔ بعض اوقات ہم جن چیزوں پر وقت صرف کرتے ہیں ان کی اہمیت خدا کے ساتھ گزارے گئے وقت کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے۔ خدا، اپنے بہن بھائیوں، شریکِ حیات، بچوں اور اہل خانہ کو دیا گیا وقت ہی سب سے بہترین وقت ہے۔
Comments
0 comment