کیا آپ کو چائے بہت پسند ہے؟ تو یہ ضرور جان لیں
Webdesk
|
21 Oct 2026
چائے پاکستان میں بہت زیادہ پی جاتی ہے، اور بیشتر افراد تو اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔
مگر کیا یہ مشروب دل کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے؟ اس کا جواب ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے۔
جرنل آف انٹرنل میڈیسن میں شائع تحقیق کے مطابق لوگ جس طرح چائے تیار کرکے پیتے ہیں، وہ دل کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں 30 سے 79 سال کی عمر کے 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
ان افراد نے چائے پینے کی عادات کو رپورٹ کیا تھا جیسے وہ روزانہ کتنے کپ چائے پیتے ہیں، چائے کی کونسی قسم کو ترجیح دیتے ہیں اور کتنی گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں۔
ان افراد کی صحت کا جائزہ 9 سال تک لیا گیا جس دوران دل کے مختلف امراض جیسے ہارٹ اٹیک، فالج اور دل کی شریانوں کے امراض کے 14 ہزار 800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔
تحقیق میں دریافت ہوا کہ جو افراد ہر ہفتے کم از کم 3 دن چائے پیتے ہیں، ان میں امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 11 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
تمام تر عناصر جیسے عمر، تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمیوں، جسمانی وزن اور طبی مسائل کو مدنظر رکھنے کے باوجود چائے کے استعمال سے خطرے میں کمی کو ریکارڈ کیا گیا، البتہ تمباکو نوشی سے گریز کرنے والے افراد کو زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔
Comments
0 comment