1 hour ago
دیپیکا پڈوکون نے اپنی دوسری بیٹی کا نام کیا رکھا؟ تصویر بھی شیئر کردی
Webdesk
|
21 Oct 2026
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مداحوں کو اپنی دوسری بیٹی کا نام بتادیا۔
جوڑے کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جسے جوڑے کی جانب سے میڈیا کی نظروں سے دور رکھا گیا تھا۔
تاہم اب مذہبی تہوار کے موقع پر جوڑے نے اپنی دوسری بیٹی کا نام انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا۔
اسٹار جوڑی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی دوسری بیٹی کا نام دیوی پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔
اداکارہ نے اپنی فیملی کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوری فیملی نے گولڈن رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی کو اٹھا رکھا ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد بالی وڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments
0 comment