پیٹرول 2 روپے 71 پیسے سستا

پیٹرول 2 روپے 71 پیسے سستا

پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی
پیٹرول 2 روپے 71 پیسے سستا

ویب ڈیسک

|

21 Oct 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کردی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

وزارتِ پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اکتوبر سے ہوگا۔ اوگرا نے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقۂ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق عالمی حالات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!