مودی کا ہم شکل گو گپے فروخت کرنے والا، سوشل میڈیا پر مقبول

مودی کا ہم شکل گو گپے فروخت کرنے والا، سوشل میڈیا پر مقبول

گاہک اکثر ان کی شکل کی وجہ سے ان کے ساتھ سیلفی لیتے رہتے ہیں
مودی کا ہم شکل گو گپے فروخت کرنے والا، سوشل میڈیا پر مقبول

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2024

 گجرات: بھارت میں نریندر مودی کا ہمشکل ”گول گپے“ بیچنے والا شخص سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کے ہمشکل انیل بھائی ٹھاکر گول گپے فروخت کرتا ہے، جبکہ اس کا تعلق گجرات سے بتایا جارہا ہے، وائرل ہونے کے بعد لوگوں کا اس کی دکان پر تانتا بندھ گیا ہے۔

مقامی لوگ انہیں پی ایم مودی کے نام سے پکارتے ہیں کیونکہ ان کا حلیہ وزیر اعظم سے بہت ملتا ہے۔انیل گجرات میں ’تلسی پانی پوری سینٹر‘ نامی دوکان کے مالک ہیں۔

یہاں تک کہ ان کا لباس، چشمہ، بالوں اور سفید داڑھی کا انداز بھی نریندر مودی سے متاثر ہے۔

 یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی جبکہ انیل اس وقت 18 سال کے تھے جب انہوں نے اسی دوکان پر گول گپے بیچنا شروع کیے۔انیل جوناگڑھ کے رہنے والے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاہک اکثر ان کی شکل کی وجہ سے ان کے ساتھ سیلفی لیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سے مشابہت کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں سے بہت پیار اور محبت ملتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!