36 mins ago
سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے لیے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دے دی
خلیجی ممالک کے ہنگامی طبی منصوبے کی منظوری دی گئی۔
Webdesk
|
18 Nov 2026
ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِصدارت کابینہ اجلاس میں خلیجی ممالک کے لیے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ کا اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں خلیجی ممالک کے ہنگامی طبی منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ایک اور اہم فیصلے کے تحت غیرملکی قانونی فرموں کو سعودی عرب میں اپنی کمپنیاں قائم کرنیکی اجازت دینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
ان فیصلوں کوخلیجی ممالک کیدرمیان صحت کے شعبیمیں تعاون اور سعودی عرب میں قانونی خدمات کے شعبے کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment