اداکارہ عیشا نور نے اسلام کی خاطر شوبز سے دوری اختیار کرلی

اداکارہ عیشا نور نے اسلام کی خاطر شوبز سے دوری اختیار کرلی

انہوں نے فلم راستہ (2017) سے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا تھا،
اداکارہ عیشا نور نے اسلام کی خاطر شوبز سے دوری اختیار کرلی

Webdesk

|

17 Nov 2026

کراچی: اداکارہ اور ماڈل عیشا نور نے اسلام کے لیے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔ عیشا نور پاکستان کی سابقہ ٹیلی ویژن اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جنہوں نے مقبول اردو ڈراموں میں متنوع معاون کردار ادا کر کے وسیع شہرت حاصل کی۔

 انہوں نے فلم راستہ (2017) سے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا تھا، وہ فی الحال مختلف چینلز پر نشر ہونے والے چند ٹیلی ویژن ڈراموں میں نظر آ رہی ہیں۔

 تاہم اب عیشا نور نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے تاکہ وہ اپنی فیملی پر توجہ دے سکیں اور ایک ایسی زندگی گزار سکیں جو مکمل طور پر دینِ اسلام کے اصولوں کے مطابق ہو۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عیشا نور نے کہا کہ جب آپ اللہ سے رہنمائی مانگتے ہیں تو وہ آپ کو عطا کر دیتا ہے، میرا خاندان پہلے ہی مذہبی رجحان رکھتا تھا۔

جب میری چھوٹی بہن نے قرآنِ پاک سیکھا تو اس نے مجھے بھی اسے پڑھنے کی ترغیب دی، جب میں شوبز میں ہی تھی تب میں نے ترجمے کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنا شروع کیا، اور مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے اللہ تعالی براہِ راست مجھ سے مخاطب ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہی تھی، زندگی میں اتار چڑھا تو آتے ہی رہتے ہیں اور مجھے احساس ہوا کہ اللہ مجھ سے جو کام لینا چاہتا ہے، وہ شوبز میں رہتے ہوئے ممکن نہیں ہے، چنانچہ میں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ میرے لیے کوئی راستہ نکال دے۔

 عیشا نور نے کہا کہ الحمدللہ، اب میں اپنی ٹریول ایجنسی چلا رہی ہوں اور میں نے دوسروں کو روزگار بھی فراہم کیا ہے جب میں قرآن پڑھتی تھی تو اللہ کا پیغام کچھ یوں تھا کہ تم یہ راستہ چھوڑ دو، میں تمہارے لیے (کوئی اور) راستہ بنا دوں گا۔

اور اللہ تعالی نے واقعی میرے لیے راستہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں اور نیک خواہشات اور دعاں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!