پٹرول پمپ ملازم تشدد کیس: فریقین میں صلح، ملزم رہا کرنے کا حکم

پٹرول پمپ ملازم تشدد کیس: فریقین میں صلح، ملزم رہا کرنے کا حکم

ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
پٹرول پمپ ملازم تشدد کیس: فریقین میں صلح، ملزم رہا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2026

لاہور: ضلع کچہری نے پٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح ہونے پر گرفتار ملزم سعادت انیس کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد علی امجد نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ واقعہ غلط فہمی کے باعث پیش آیا، فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوچکا ہے اور وہ مقدمے میں مزید کارروائی نہیں چاہتا۔

عدالت کے مطابق پولیس نے ملزم سے تفتیش کے لیے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، تاہم صلح کی بنیاد پر یہ استدعا مسترد کردی گئی۔

عدالت نے ملزم سعادت انیس کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!