انوشکا شرما کی محبت میں کون سا اداکار مبتلا تھا؟ نام سن کر اداکارہ ہکا بکا

انوشکا شرما کی محبت میں کون سا اداکار مبتلا تھا؟ نام سن کر اداکارہ ہکا بکا

کرن جوہر نے اداکارہ کا نام لیا تو انوشکا شرما کی سٹی گم ہوگئی
انوشکا شرما کی محبت میں کون سا اداکار مبتلا تھا؟ نام سن کر اداکارہ ہکا بکا

ویب ڈیسک

|

5 Oct 2024

بھارتی فلم ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کرن جوہر نے انوشکا شرما کی محبت میں گرفتار اداکار کا نام بتادیا۔

کافی ود کرن کے آٹھویں سیزن کی پانچویں قسط میں اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کرن جوہر نے انوشکا کو مخاطب کر کے پوچھا کہ کیا آپ جانتی ہیں ایک اداکار آپ کی محبت میں گرفتار تھے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ارجن کپور ہمیشہ آپ کی محبت میں گرفتار رہے ہیں، میرے خیال سے آپ کو اس بات کا علم ہوگا۔

کرن جوہر کا انکشاف سُن کر انوشکا شرما ورطہ حیرت میں مبتلا ہوئیں اور اُن کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کرن جوہر سے پوچھا ’واقعی ایسا تھا‘۔

اس انکشاف پر کترینہ کیف بھی حیران ہوئیں۔ کرن جوہر نے کہا کہ ارجن کپور نے خود آپ سے محبت کا اعتراف کیا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!