مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک زندہ ہوگئی

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک زندہ ہوگئی

70 سال سے زائد عمر کی خاتون کینسر سے مقابلہ کر رہی تھیں۔
مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک زندہ ہوگئی

Webdesk

|

21 Sep 2026

چین میں ایک معمر خاتون کو خاندان نے مردہ قرار دیا مگر وہ تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی۔

یہ واقعہ صوبہ ہیبئی کے ایک گاں میں سامنے آیا جہاں 70 سال سے زائد عمر کی خاتون کینسر سے مقابلہ کر رہی تھیں۔

جب ڈاکٹروں نے کہا کہ خاتون کے کینسر کا اب علاج ممکن نہیں تو ان کا خاندان انہیں گھر واپس لے آیا۔

8 ستمبر کو رشتے داروں نے خاتون میں زندگی کے آثار دریافت نہیں کیے اور انہیں ایسے تابوت کے اندر رکھ دیا جس کے اندر ٹھنڈک کا نظام موجود تھا تاکہ قصبے سے باہر رشتے داروں کی واپسی تک جسم محفوظ رہ سکے۔

مگر اگلی شام جب خاتون کی بہو نے تابوت کے اندر سے کچھ آوازیں سنیں۔ خاندان نے خاتون کو تابوت کے اندر سے نکال لیا۔

11 ستمبر کو رشتے دار اس گھر پر پہنچے اور خاتون کا شعور بحال ہوگیا جبکہ آنکھیں کھل گئیں، مگر ان کی حالت بدستور نازک تھی۔

12 ستمبر کی شب خاتون کا انتقال ہوگیا جبکہ 13 ستمبر کو انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

خاندان کے ایک رکن کی جانب سے اس کہانی کو آن لائن شیئر کیا گیا تو لوگوں کی جانب سے اس کے مستند ہونے پر سوالات اٹھائے گئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!