وزیراعلی سہیل آفریدی کی بازیابی، پشاور ہائیکورٹ نے دو روز میں جواب مانگ لیا
ویب ڈیسک
|
20 Oct 2026
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر حکومت، پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
منگل کو جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ کو حراست میں لیا گیا ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سہیل آفریدی کو دو مختلف مقامات پر رکھے جانے کی اطلاعات ہیں، جن میں شاہی مہمان خانہ بھی شامل ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس سید ارشد علی نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ چیف سیکریٹری کو درخواست میں فریق کیوں نہیں بنایا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے حکومت، پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو روز کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
Comments
0 comment