خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے 10 نومبر کو جواب مانگ لیا
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک

|

20 Oct 2026

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس اقدام کو کالعدم قرار دے کر منتخب صوبائی حکومت کے آئینی اختیارات بحال کیے جائیں۔

درخواست گزار نے صوبے میں تحریک انصاف کے خلاف مبینہ انتقامی اقدامات روکنے کی بھی استدعا کی اور معاملے کی جلد سماعت کی درخواست کی۔

تاہم عدالت نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!