1 hour ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی
ویب ڈیسک
|
19 Oct 2026
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے 20 اکتوبر کیلیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
Comments
0 comment