عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 129 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا

Webdesk

|

20 Oct 2026

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے پر آگئی۔

 دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 234 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 129 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!