سندھ حکومت کا میر رضا کیس کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آج پبلک کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا میر رضا کیس کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آج پبلک کرنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ کے وزراء کو رپورٹ اہل خانہ کو فراہم کرنے کی ہدایت، عملدرآمد کیلیے ذیلی کمیٹی تشکیل
سندھ حکومت کا میر رضا کیس کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آج پبلک کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

20 Oct 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں میر رضا کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ آج ہی محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں میر رضا کیس کی رپورٹ سات مختلف لفافوں میں پیش کی گئی، جس کے بعد کابینہ نے اسے عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جس میں ضیاء الحسن لنجار، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ میر رضا کیس کی رپورٹ کی ایک نقل متاثرہ خاندان کو بھی فراہم کی جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!