سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
فی تولہ چاندی 41 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 70 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
18 Jul 2026
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں ایک روز کے وقفے کے بعد سونا اور چاندی دونوں مہنگے ہو گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 18 ڈالر ہو گئی۔ اس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے میں فروخت ہونے لگا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 57 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 41 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 70 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 36 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 204 روپے ہو گئی۔
Comments
0 comment