21 hours ago
خاتون نے اپنی ہاؤس میٹ کے ہونٹ سی دیئے
Webdesk
|
9 Jul 2026
ٹوکیو: جاپان میں پولیس نے ایک خاتون کو اس کے ساتھ رہنے والی ہاؤس میٹ کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد 42 سالہ متاثرہ خاتون شہر کوگا میں واقع گھر سے فرار ہوکر قریبی دکان پہنچیں اور ایک کاغذ پر براہِ کرم میری مدد کریں لکھ کر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
بعد ازاں جاپان کے مشرقی صوبے ایباراکی کی پولیس نے 49 سالہ خاتون ماسائے ساکورائی کو حملے کے شبہے میں گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ساکورائی 29 جون کو پیش آنے والے واقعے کے وقت متاثرہ خاتون کے ساتھ رہ رہی تھیں اور اسی دوران انہوں نے مبینہ طور پر اپنی ہاس میٹ کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دیے۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ اس بات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے کہ آیا اس گھر میں کوئی تیسرا شخص بھی رہتا تھا یا نہیں۔
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق زخمی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ کسی تنازع پر غصے میں آگئی اور میرے ہونٹ سی دیے۔
Comments
0 comment