ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

ریاض میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عازمین آسانی سے مناسک ادا کریں گے
ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

Webdesk

|

7 May 2026

مکہ مکرمہ: ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ گزشتہ روز ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

حکام نے ایرانی عازمین کی آمد سے چند گھنٹے قبل تیاری مکمل کر لی، تمام ضروری خدمات اور لاجسٹک فراہم کیں تاکہ مکہ میں قیام کے دوران عازمین کے آرام اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایرانی عازمین کی ابتدائی پروازیں گزشتہ ہفتے مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔ دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوا تھا۔

 ریاض میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عازمین آسانی سے مناسک ادا کریں گے اور بحفاظت وطن واپس جائیں گے۔

ایرانی سفارتخانہ ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور سعودی وزارت خاجہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!