فارمولا دودھ کے اشتہارات پر 24 نومبر سے پابندی کی ہدایت

فارمولا دودھ کے اشتہارات پر 24 نومبر سے پابندی کی ہدایت

پیمرا کو آئندہ اجلاس میں پابندی پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فارمولا دودھ کے اشتہارات پر 24 نومبر سے پابندی کی ہدایت

Webdesk

|

23 Nov 2026

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے فارمولا دودھ کے اشتہارات 24 نومبر سے بند کرنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ پیمرا کو آئندہ اجلاس میں پابندی پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے فارمولا دودھ کو عام غذائی اشیا کے بجائے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے دائرہ کار میں رکھنے اور اس کی پیکنگ پر واضح طور پر ’’انفینٹ فارمولا‘‘ درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرپرسن پیمرا عنبرین جان نے اشتہارات کے معاملے پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور گزشتہ سماعت کے دوران وزارت صحت کا کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا تھا۔

چیئرپرسن پیمرا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے بھیجا گیا اشتہار پیمرا نے نشر کیا تھا، تاہم ادارہ پارلیمنٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کرے گا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فارمولا دودھ سے متعلق فیصلوں پر کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے عام غذائی شے قرار دینے کے بجائے ڈریپ کے دائرہ کار میں رکھا جائے اور کمپنیوں کو پیکنگ پر ’’دودھ‘‘ کے بجائے ’’انفینٹ فارمولا‘‘ لکھنے کا پابند بنایا جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!