پیٹرول 4 اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مزید سستا کردیا گیا

پیٹرول 4 اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مزید سستا کردیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر کیلئے ہوگا۔
پیٹرول 4 اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مزید سستا کردیا گیا

Webdesk

|

25 Nov 2026

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید  کمی کا اعلان کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی  ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کے نرخ 348 روپے فی لیٹر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

 اوگرا کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر کیلئے ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!