عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں گرگئیں، کتنا سستا ہوا؟
Webdesk
|
25 Nov 2026
دبئی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر مسلسل دبا برقرار ہے اور آج بھی قیمتی دھات ایک فیصد سستی ہوگئی۔گزشتہ جمعے کو سونے کی قیمت 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آج اسپاٹ گولڈ کی قیمت ایک فیصد کمی کے بعد 3 ہزار 519 ڈالر 94 سینٹ فی اونس ہوگئی جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت میں بھی 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 3 ہزار 519 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
سونے کے علاوہ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے بعد 40 ڈالر 41 سینٹ فی اونس ہوگئی جبکہ پلاٹینم 1.2 فیصد سستا ہوکر ایک ہزار 260 ڈالر 32 سینٹ فی اونس پر آگیا۔
اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت میں بھی 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 850 ڈالر 45 سینٹ فی اونس پر آگیا۔
اے این زیڈ کی تجزیہ کار سونی کماری کے مطابق سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بنیادی وجہ حصص کی مارکیٹ میں فروخت کا دبا تھاجہاں سرمایہ کاروں کو مارجن کالز کی ادائیگی کے لیے نقد رقم درکار تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ فی الحال مارکیٹ میں استحکام اور قیمتوں میں محدود اتار چڑھا کی صورت حال برقرار ہے اور سرمایہ کار مزید واضح اشاروں کے منتظر ہیں۔
سونی کماری کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی بھی سونے کی قیمتوں کے لیے ایک بڑا منفی عنصر ہے کیونکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے دیگر کرنسیوں میں سونا خریدنے والے سرمایہ کاروں کے لیے یہ مہنگا ہوجاتا ہے۔
او سی بی سی کے تجزیہ کاروں نے اپنی تجزیاتی نوٹ میں کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ سونے کی قیمتوں پر موجود منفی دبا بالآخر ختم ہوجائے گا تاہم 2027 کے ابتدائی مہینوں تک قیمتوں میں بحالی محدود رہ سکتی ہے جس کے بعد بہتری کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔
Comments
0 comment