27 نومبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا
اسپتالوں سمیت ضروری خدمات کے دفاتر جمعے کے روز کھلے رہیں گے۔
Webdesk
|
26 Nov 2026
اسلام آباد: اسلام آباد کی حدود میں 27 نومبر بروز جمعہ مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد نے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ مستثنی رہیں گے۔
اسلام آباد پولیس، دیگر ضروری خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے. آئیسکو اور ایس این جی پی ایل کے دفاتر بھی تعطیل سے مستثنی ہوں گے۔ اسپتالوں سمیت ضروری خدمات کے دفاتر جمعے کے روز کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مکہ دفاعی معاہدے کا اجلاس ہوگا .جس کے وفد کی آمدد کی وجہ سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment