50 mins ago
مس یونیورس 2026 کا تاج پورتو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر سج گیا
Webdesk
|
25 Nov 2026
دنیا بھر کی حسیناں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد مس یونیورس 2026 کا انتخاب کر لیا گیا۔75 ویں مس یونیورس مقابلے میں پورتو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے سبقت حاصل کرتے ہوئے تاج اپنے نام کر لیا، انہیں سابقہ مس یونیورس اور میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تاج پہنایا۔
مقابلے میں ڈومینیکن ریپبلک کی میلیسا نونیز فرسٹ رنر اپ جبکہ وینزویلا کی کلارا ویگاس گوئٹز سیکنڈ رنر اپ رہیں۔ ٹاپ 5 فائنلسٹ میں فلپائن، نیوزی لینڈ، وینزویلا، ڈومینیکن ریپبلک اور پورٹو ریکو کی حسیناں نے جگہ بنائی۔
فائنل رانڈ میں ٹاپ 5 حسیناں سے سوال کیا گیا کہ اس وقت دنیا کو اپنے رہنماں سے سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ اس پر جینیفر بیریٹو نے کہا کہ دنیا کو ایسے رہنماں کی ضرورت ہے جن میں ہمدردی اور دوسروں کو سمجھنے کی صلاحیت ہو۔ اچھے رہنماں کو اپنی اقدار پر قائم رہنا چاہیے۔
دوسری جانب ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی کازیا لز میزو مس یونیورس کا تاج جیتنے میں ناکام رہیں، وہ مقابلے میں ٹاپ 30 تک پہنچیں تاہم ٹاپ 12 میں جگہ نہ بنا سکیں۔
Comments
0 comment