ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے

ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے

ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران امریکی حکومت نے ویزوں کی منسوخی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں
ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے

Webdesk

|

21 Oct 2026

واشنگٹن: امریکا میں امیگریشن پالیسی سخت ہونے کے باعث غیر ملکی شہریوں کے لیے ملک میں داخلے اور قیام کے معاملات مزید مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران امریکی حکومت نے ویزوں کی منسوخی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں.جس کے تحت اب تک 3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری 2025 میں شروع ہونے والی دوسری مدتِ صدارت کے دوران اب تک 3 لاکھ سے زیادہ امریکی ویزے منسوخ کیے ہیں۔

یہ تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ویزے منسوخ کرنے کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل 10 اگست کو جاری کردہ بیان میں محکمہ خارجہ نے بتایا تھا کہ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز سے اس وقت تک 1 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ویزے منسوخ کیے جا چکے تھے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس کے بعد بھی بڑی تعداد میں ویزے منسوخ کیے گئے، جس سے انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی پر عمل درآمد کی رفتار کا اندازہ ہوتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات اور ملک بدر کرنے کی مہم کا مقصد امریکا کی داخلی سلامتی کو بہتر بنانا ہے۔

 ان کی انتظامیہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے ساتھ ساتھ ایسے غیر ملکی شہریوں کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے جن پر قوانین کی خلاف ورزی، دھوکا دہی یا قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہوں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پیگوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تازہ اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تاریخ کی کسی بھی دوسری امریکی حکومت کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ویزے منسوخ کیے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!